کورونا وائرس ،آن لائن بس سروسز ’’ایئرلفٹ‘‘اور’’سویل‘‘بھی بند

637

آن لائن بس سروسز ’’ایئرلفٹ‘‘اور’’سویل‘‘بھی کل سےبندہوں گی۔

ایئرلفٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسرعثمان گل نے آن لائن بس سروسزکی اپیلی کیشن ایپ کے ذریعے ایک پیغام میں کہا کہ کراچی میں ایپلی کیشن بیسڈآن لائن بس سروس کل سےبندکرنےکافیصلہ کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ بسوں میں وائرس پھیلنےکےامکانات بہت زیادہ ہیں،کراچی میں ٹرانسپورٹ سروس 6اپریل تک بندرہےگی، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے بس سروس عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا،ایئرلفٹ آن لائن بس سروس نےاپنی ایپ کےذریعے شہریوں کوآگاہ کردیاہے۔

مزید پڑھیے : سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈیز بند

خیال رہے کہ آج بسوں میں مسافروں کی تعداد 80فیصد تک کم ہوگئی تھی ۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر شہر بھر میں ڈرائیونگ لینسس کے دفاتر، شاپنگ مالز اور دیگر ادارے 15دن کے لیے بند کردیے گئی ہیں۔