گھی اور تیل کی قیمتوں میں 40 روپے فی کلواضافہ

968
رمضان المبارک میں گھی اورتیل کے بحران کا خدشہ

کراچی: کریانہ اسٹورز پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں  40 روپے فی کلو تک کا اضافہ کردیا گیا۔

کریانہ  اسٹورز پر گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں 40 روپے فی کلو تک کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافے کا باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ گھی کی قیمت میں تقریباً  40 روپے فی کلوجبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 27 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد برانڈڈ گھی فی کلو200 روپے سے بڑھ کر240 سے 245 کا جبکہ آئل 220 سے بڑھ کر 241 روپے کلو تک پہنچ چکا ہے ۔

واضح رہے کہ بڑھتی مہنگائی کے باعث عوامی سطح پر تنقید کے بعد حکومت نے یوٹیلی اسٹورز کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت گھی 170 روپے فی کلو تک دستیاب ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث شہر قائدمیں جزوی لاک ڈاؤن ہے تاہم کریانہ اسٹورز پر کھلی دکانوں پر اشیائے ضروریہ کی چیزیں مہنگی کردی گئی ہے۔