کورونا وائرس: ترکی میں پہلی ہلاکت سامنے آگئی

370

استنبول: چین سے پھیلنے والے عالمی وبا کورونا وائرس نے ترکی میں بھی پنجے گاڑنا شرع کردئیے۔

ترک وزیر صحت کے مطابق کورونا وائرس کے باعث معمر شخص انتقال  کرگئے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 98 تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب  ترک حکومت نے بیرون ملک مقیم شہریوں کو پیشکش کی تھی کہ وہ ترکی آنا چاہیں تو 17مارچ تک سفارت خانوں میں آن لائن نام لکھوائیں۔ 3 ہزار سے زائد شہریوں نے رجسٹریشن کروائی تھی جنھیں ترک ائرلائن کی خصوصی پروازوں کےذریعے وطن واپس لایا گیا ہے۔