برطانیہ میں 55 ہزار کورونا وائرس کے مریض

353

برطانیہ میں کورونا وائرس کے 55 ہزار کیسز موجود ہونے کے انکشاف نے کھلبلی مچادی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکشاف حکومت کے چیف سائنٹیفک آفیسر پیٹرک ولاس کی جانب سے کیا گیا ہے، سر پیٹرک نے اراکان پارلیمان کو بتایا ہے کہ اس وقت تک برطانیہ میں 55 ہزار کیس موجود ہیں  جب کہ کامن ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر کمیٹی میں ان کا کہنا تھا کہ ٹھوس بچاؤ کے اقدامات کے ذریعے اموات کی شرح کو 20 ہزار تک محدود کیا جاسکتا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جونسن عندیہ دے چکے ہیں کہ اس ہفتے کے اختتام تک ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ سکتی ہے تاہم اب تک 1950 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

برطانیہ میں کورنا وائرس سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 71 ہوگئی ہے جس میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ اضافے کا خدشہ ہے۔