متحدہ عرب امارات میں آنے والے غیر ملکیوں پر 14 روز قرنطینہ میں رہنے کی پابندی

553

دبئی: کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے متحدہ عرب امارات نے احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں آنے والے تمام غیرملکیوں کو 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رہنا لازمی ہوگیا۔

اس فیصلے کا اعلان ملک کے اٹارنی جنرل حماد الشمسی نے کیا ہے۔

اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں داخل ہونے والے 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رہنے کے پابند ہوں گےجبکہ انکار کرنے والے کو سزا ملے گی۔

حماد الشمسی نے مزید کہا ہے کہ 14 روز قرنطینہ میں رہنے کے دوران میل جول  غیر قانونی ہوگا، قرنطینہ کو چھوڑ کر جانا بھی قانون کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے تمام غیر ملکیوں کے داخلی ویزے معطل کردیے ہیں جبکہ سفارتی پاس پورٹ رکھنے والوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔