کورونا وائرس: طالبان قیدیوں کو رہا کیا جائے: زلمے خلیل زاد

475

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے، اب وقت آچکا ہے کہ افغان حکومت طالبان قیدیوں کو رہا کرے۔

سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکا افغان طالبان سے ہونے والے امن معاہدے کے تحت طالبان قیدیوں کی رہائی چاہتا ہے، امریکا اور طالبان کے درمیان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ آیا جس پر دونوں فریقین متفق ہوئے لیکن قیدیوں کو اب تک رہا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے قیدیوں کی رہائی بہت ضروری ہے لہٰذا اب وقت آچکا ہے کہ افغان حکومت قیدیوں کو رہا کرے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ کوئی بھی خلاف ورزی معاہدے کی خلاف ورزی سمجھی جائے گی۔