یونائیٹڈ سپر لیگ کارپوریٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ، سامبا بینک کی کامیابی

115

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونائیٹڈ سپر لیگ کر کٹ ٹورنامنٹ میں مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگیا،سامبا بینک نے ویک اینڈ واریئر کو 13رنز سے شکست دیدی۔عید گاہ گرائونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے سامبا بینک نے7 وکٹوں کے نقصان پر 235رنز کا ٹارگٹ دیا ،کلیٹن نے شاندار نصف سنچری77رنز،راحیل نے 47رنز ناٹ آؤٹ اور مہندر نے 44رنز اسکورز کیے ، عاطف نے3 وکٹیں حاصل کیں،طلحہ نے 2، شاہد اور عثمان نے 1,1وکٹ حاصل کی،جواب میں ویک اینڈ واریئر کلب عمدہ مقابلے کے بعد222رنز بناسکی، احمد57،آصف نے50رنز اسکورز بنائے،راحیل نے4 وکٹیں حاصل کیں، میچ کے اختتام پر راحیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔