ایلکس ہیلز کاکورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا،خلیجی اخبار کا دعویٰ

256

لندن (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے والے انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔معروف کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر رمیز راجہ نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز لندن میں کورونا وائرس ٹیسٹ کروا رہے ہیں، شاید ایلکس ہیلز میں کورونا وائرس کی کچھ علامات سامنے آئی ہیں۔خلیجی اخبار نے دعوی کیا کہ ایلکس ہیلز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل5 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی اور 7میچز کھیلے جب کہ وہ پاکستان سے روآنہ ہونے والے 11 ابتدائی کھلاڑیوں میں شامل تھے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھنے کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر ملتوی کردیا۔