کاسو کپ ،رائل اسٹرائیکرزاور پنجاب قلندرز کی کامیابی

255

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کاسو کپ میںرائل اسٹرائیکرزاور پنجاب قلندرز نے کامیابیاں حاصل کرلیں، وسیم علی اور سمیع اللہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ینگ پاک فلیگ کر کٹ کلب کے زیرِ اہتمام اور کاسو کے تعاون سے کھیلے جارہے کاسو کپ ٹی ٹویئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید2 میچوں کے فیصلے ہوگئے،پاک اسٹار گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میںرائل اسٹرائیکرز نے دبئی ہاکس کو عمدہ مقابلے کے بعد 10 رنز سے شکست دیدی،رائل اسٹرائیکرز نے 179رنز کا ٹارگٹ دیا،اکبر رحمان45،جہانزیب سلطان42،محمد وقاص41اور دانش عزیز نے 23رنز ناٹ آؤٹ بنائے، اسرار الحق،خالد خورشید،رافع ملک،آفتاب احمد،دانیال لیاقت نے 1,1وکٹ حاصل کی، جواب میں دبئی ہاکس 169رنز بنا سکی،آفاق احمد نے جارہانہ نصف سنچری76رنز اور زیشان بنگش نے 31رنز اسکورز کیے،وسیم علی نے4،مصباح خان نے 2، عبدالمعید ،دانش عزیز نے1,1وکٹ حاصل کی، میچ کے اختتام پر رائل اسٹرائیکرز کے اسپنر وسیم علی کو مین آف دی میچ ایواڑد دیا گیا،ایونٹ کے دوسرے میچ میںپنجاب قلندرزنے اورینٹ بلز کو 41رنز سے شکست دیدی،پنجاب قلندرز نے 178رنز کا ٹارگٹ دیا،سمیع اللہ نے جارہانہ نصف سینچری 57،فرید اللہ نے 24رنز اسکورز کیے، کاشف حنیف،راشد حنیف نے 3,3اور رضوان غوری نے2 اور نہال فاروقی نے ایک وکٹ حاصل کی،جواب میں اورینٹ بلز نے 135رنز اسکورز کیا،کاشف حنیف41اور اسامہ واحد نے 29رنز اسکورز کیے، اسد الرحمن نے 3،فرید اللہ نے 2، سمیع اللہ،نعیم شاہ،احمد علی،تیمور حیات نے1,1وکٹ حاصل کی،میچ کے اختتام پر سمیع اللہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا،، عزیز الرحمان اورسیف اللہ مگسی نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے جبکہ محسن خان نے آفیشل اسکورر کے فرائض انجام دئیے۔