کوئٹہ گلیٹئرز کی ناکامی منصوبہ بندی کا حصہ ہے، ذرائع

212

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیٹئرز کی ناکامی کا ملبہ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی رنجشوں کا شاہکار قرار دیا جارہا ہے وہیں اس کے پیچھے مالکان کے وہ خدشات بھی ہیں جو کپتان کی حکومت میں مالی معاملات کی بابت حساب دینا مشکل ہورہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوتھے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم اور پانچویں ایڈیشن کی ڈیفینڈر کے طور پر پورے پی ایس ایل میں ناقص کارکردگی جہاں کھلاڑیوں کی سفری تھکن و دبائو اس کی سیمی فائنل تک رسائی میں حائل ہوئی وہیں اس کے پیچھے کچھ دال میں کالا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس طرح 1990-2000کی دہائی میں سی ڈی سی )کیپری کون ڈسکائونٹ کارڈ) کا کاروبار کرنے والی کمپنی نے محض 2دہائیوں میں اتنی ترقی کی کہ گزشتہ 5سال سے اب تک کئی ارب روپے اس کھیل میں لگا چکی ہے تو اس کا کاروباری حجم یقینا کئی بلین روپوں پر مرکوز ہوگا۔ دریں اثنا ایف بی آر کی ہٹ لسٹ میں کوئٹہ گلیٹئرز کے اونر کی کمپنی بھی شامل ہے جس کا انہیں علم ہوچکا ہے۔