متحدہ عرب امارات کی لیبیا میں باغی ملیشیا کو ایندھن کی فراہمی

131

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کی نیشنل پیٹرولیم اتھارٹی کے سربراہ مصطفی ثناء اللہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے باغی حفتر ملیشیا کو ایندھن فراہم کرنے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے حفتر کے زیر قبضہ ملک کے مشرقی حصے میں ایندھن کی ترسیل پر پابندی عائد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باغی ملیشیا کو ایندھن فراہم کررہی ہے۔