عراق میں گورنر نجف عدنان ظروفی وزیراعظم نامزد

137

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی صدر برہم صالح نے نجف کے سابق گورنر عدنان ظروفی کو وزیر اعظم نامزد کردیا،جس کے بعد وہ ملک میں عبوری حکومت تشکیل دیں گے۔ صدر برہم صالح نے صدارتی محل میں عدنان ظروفی سے ملاقات کے دوران انہیں نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمے داری سونپی۔ خبررساں اداروں کے مطابق نامزد اعظم 30روز کے اندر کابینہ تشکیل دینے کے پابند ہوں گے۔