نائیجر میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ‘ 50 ہلاک

122

نیامے (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک نائیجر کے جنوب مشرقی حصے میں فوج اور دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے درمیان جھڑپ میں 50 جنگجو مارے گئے۔ مقامی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے دیفا نامی علاقے میں فوجی چوکی پر بھاری اسلحہ سے حملہ کر دیا، جس کے بعد جوابی کارروائی میں انہیں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ فوج نے 2جنگجوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،جب کہ اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔