جرمنی، فرانس اور ترکی کے سربراہوں کی شامی جنگ پر بات چیت

127

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں جاری خانہ جنگی کے تناظر میں جرمنی، فرانس اور ترکی کے رہنماؤں کے درمیان وڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے تُرک صدر رجب طیب اردوان اور فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں سے گفتگو کی۔ تینوں رہنماؤں نے شام میں جاری جنگ اور اس کے نتائج پر توجہ مرکوز رکھی۔