اسرائیلی فوج نے فلسطینی کا مکان مسمار کر دیا‘ نابلس میں جھڑپیں

150

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ علاقے کفر قاسم میں فلسطینی شہری کا زیر تعمیر مکان کرمسمار کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وسط فلسطین کے شہر مثلث کے جنوب میں اسرائیلی فوج نے بلدیہ کے ایما پر بسام طبلیہ نامی شہری کا 3منزلہ مکان غیرقانونی قرار دے کر مسمار کیا۔ واقعے کے بعد فلسطینیوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔ دوسری جانب نابلس کے گاؤں بورین میں صہیونی آبادکاروں نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر حملہ کردیا،جس کے بعد فلسطینیوں اور آبادکاروں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی نوجوانوں کے گروہ نے بروقت کارروائی کرکے صہیونی آبادکاروں کا حملہ پسپا کردیا۔