رجوع الی اللہ مہم، مرکزی ذمے داران کا اجلاس آج منصورہ میں طلب

241

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے رجوع الی اللہ تحریک کے حوالے سے مرکزی ذمے داران کا خصوصی اجلاس آج منصورہ میں طلب کرلیاہے ۔سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق اجلاس میں جماعت اسلامی کے رفاہی اور الخدمت کے اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے اور عوام کو کورونا سے بچانے کے لیے آگاہی اور ریلیف کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا جائے گا ۔