اسپیکر سندھ اسمبلی کی ضمانت کیخلاف عدالت عظمیٰ میں نیب کی درخواست

123

اسلام آباد (اے پی پی) نیب نے کرپشن کیس میں ملوث اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی کی ضمانت کیخلاف عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کردی۔ گزشتہ روز دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے شواہد کا جائزہ لیے بغیر اسپیکر سندھ اسمبلی کو مالی کرپشن کے کیس میں ضمانت پر رہا کیا، عدالت عالیہ شواہد کا درست جائزہ لیے بغیر ملزم کو اس طرح سے بری نہیں کرسکتی۔ درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کی ضمانت سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے 13 دسمبر 2019ء کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔