ممتاز بینکار سراج الدین عزیز کی نئی کتاب شائع ہو گئی

248

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ممتاز بینکاراور مصنف سراج الدین عزیز کی آٹھویں کتاب شائع ہو گئی ہے جس کی تقریب رونمائی ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ ’’دی آرٹ اینڈ کرافٹ آف مینجمنٹ‘‘کے نام سے شائع ہونے والی اس کتاب میں، ملک کے مختلف روزناموں اور رسالوں میں،سراج الدین عزیز کے شائع شدہ 55 مضامین شامل ہیں جو اپنے پڑھنے والوں کوانتظامی اْمور کے بارے میں گہری معلومات فراہم کرتے ہیں۔اِس سے قبل، سراج الدین عزیز کی شائع شدہ کتابوں میں ،اُن کی انگریزی اور اردو زبانوں میں شاعری کا مجموعہ اور اُن کے والد کی سوانح عمری شامل ہیں۔تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الدین عزیز نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا:’’یہ کتاب مینیجمنٹ سائنسز سے وابستہ ایسے پیشہ ور افراد کے لیے عمومی طور پر اور طلباء و طالبات کے لیے خصوصی طور پر مدد گار ثابت ہو گی جو مینجمنٹ سے تعلق رکھنے والا فن اور مہارتیں سیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہم، عملی طورپر، اُس صلاحیت کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ہمیں لازماً اْن کی تربیت پیشہ ورانہ انداز میں کرنا چاہیے تاکہ وہ ملکی معیشت کے لیے کارآمد حصہ دار بن سکیں۔‘‘تقریب کی صدارت اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر، یاسین انور نے کی۔ اس کے علاوہ سابق سینیٹر جاوید جبار، پاتھ فائنڈر گروپ کے چیئرمین، اکرام سہگل اور سوشل سائنسز کی پروفیسر نادیہ چشتی مجاہد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔یاسین انوار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:’’یہ کتاب ایک شاہکار ہے جس میں حکمت عملی پر مشتمل اداروں کے طریقوں کو بیان کیا گیا ہے۔ کسی بھی میدان میں نئے اور منفرد خیالات پیش کرنے کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے۔ نوجوان اگر، عظمت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے لازم ہے کہ وہ غیر معمولی کاکردگی کا مظاہرہ کریں۔‘‘جاوید جبار نے اپنے خطاب میں کہا:’’اس کتاب میں بہت ہی دلچسپ تحریریں شامل ہیں جواپنے انداز میں بہت پروقار اور سیدھی سادی ہیں۔