بجلی کی پیداوار کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

69

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بجلی کی پیداوار کے شعبہ میں جاری مالی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران بجلی کی پیداوار کے شعبہ میں اب تک 575.6ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔یہ شرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے وران بجلی کے پیداواری شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 253.6ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مالی سال 2017-18 میں بجلی کی پیداوار کے شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1203ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔