اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 157.50روپے ہوگئی

706

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ برطانوی پائونڈ کی قدر میں کمی اور یورو سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے 158.20 روپے سے بڑھ کر158.50 روپے او رقیمت فروخت 40 پیسے کے اضافے سے 158.50 روپے سے بڑھ کر158.90روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 50 پیسے کے اضافے سے157 روپے سے بڑھ کر 157.50 روپے ہوگئی اورقیمت فروخت 158.50 روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میںیوروکی قیمت خرید 171 روپے سے بڑھ کر171.50رو پے ہوگئی اورقیمت فروخت175 روپے سے گھٹ کر174.50 رپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید2.50روپے کی کمی سے 190.50 روپے سے گھٹ کر188روپے اورقیمت فروخت 194.50 روپے سے گھٹ کر 193 روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید 20 روپے اور قیمت فروخت 22.50روپے مستحکم رہی ۔ سعودی ریال کی قیمت خرید 40.80 روپے سے گھٹ کر 40.70 روپے ہوگئی اور قیمت فروخت 41.50 روپے برقرار رہی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 41.80روپے مستحکم رہی اورقیمت فروخت 42.50 روپے سے بڑھ کر 42.60روپے ہوگئی۔