ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

99

ٹوکیو (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث پیداواری و تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے کی وجہ سے طلب میں کمی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اگست کے لیے سودے 0.4 ین کم ہوکر 161.8 ین ( 1.5 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 15 یوان کم ہوکر 10310 یوان (1473 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔ سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اپریل کے لیے سودے 1.5 فیصد کمی کے ساتھ 125.3 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔