تفتان‘ مزید 800 زائرین کوئٹہ کیلیے روانہ‘ تعلق دیگر صوبوں سے ہے

241

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)تفتان کے قرنطینہ میں اپنی میعاد مکمل کرنے والے مزید 800 زائرین کو18بسوں کے ذریعے کوئٹہ کے لیے روانہ کر دیا گیا‘ جن کا تعلق دیگر صوبوں سے ہے‘ ٹرانسپورٹ بسوں کی کمی کے باعث زائرین کو تفتان سے منتقل کرنے میں دشورایوں کا سامان ہے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے تفتان میں موجود زائرین کیلیے ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی درخواست کردی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے فوری طور پر تفتان میں موجود اپنے زائرین کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کریں تاکہ انہیں ان کے صوبوں تک پہنچایا جاسکے۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بسیں دستیاب نہ ہونے کے باعث زائرین کو کوئٹہ پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔