ایلکس ہیلز میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر، ذرائع

514

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سے منسلک تمام تر افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  غیر ملکی کرکٹر ایلکس ہیلز میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ان کا ٹیسٹ لیا گیا ہے جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ جلد از جلد مکمل کی جائے گی۔

ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز لندن میں کورونا وائرس ٹیسٹ کروا رہے ہیں جبکہ  پاکستان کرکٹ بورڈ نےپی ایس ایل کےتمام کمنٹیٹرز اور براڈ کاسٹرز کے ٹیسٹ 2 گھنٹے بعد ہوں گے۔

ذرائع نےمزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے منسلک تمام افراد کے ٹیسٹ ہوٹل میں ہی مکمل کیے جائیں گے۔