کوروناوائرس: پاک فوج کی ٹیمیں متحرک ہوگئیں

477

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی جانب سے تمام کمانڈرز کو کوروناوائرس خطرے کو کم کرنے کیلئے سِول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی ہدایات جاری کردی گئی دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ مسلح افواج وائرس کی روک تھاک کیلئے وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کی ہر ممکن معاونت کرنے کو تیار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام فوجی اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متعلق  فاسٹ ٹریک ہیلپ ڈیسک قائم کردیے گئے ہیں جبکہ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف پیتھالوجی (اے ایف آئی پی) راولپنڈی میں مرکزی ٹیسٹنگ لیبارٹریز بھی قائم کردی گئی ہیں۔