پچاس سال سے زائد سرکاری ملازمین کو چھٹیاں دے دی گئیں،اجمل وزیر

501

پشاور:خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش منظر 50 سال سے زائد سرکاری ملازمین کو چھٹیاں دے دی گئیں ہیں۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح دہشت گردی سے لڑے ہیں، اسی طرح کورونا سے بھی لڑیں گے، گزشتہ روز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں جاں بحق مریض کورونا وائرس کا متاثرہ نہیں تھا۔

اجمل وزیر نے کہا کہ قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کی مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے تاہم خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے 15 کیسز ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ مہلک وائرس کے پیش نظر قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا کم کرنے کی ہدایت دی ہے جس جے بعد سزائیں کم ہونے سے متعدد قیدیوں کو رہائی مل جائے گی جبکہ فیصلہ کا اطلاق دہشت گردی کے واقعات میں سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

اجمل وزیر نے کہا کہ حاملہ خواتین ملازمین کو سمیت 50 سال سے زائد عمر کے سرکاری ملازمین  اور مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو 15 دن کی چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے تمام ٹرینگ سینٹرز میں تربیت کے عمل کو روک دیا گیا ہے اور محکہ پولیس کے علاوہ تمام دیگر اداروں میں بھرتیوں کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔

اجمل وزیر نے مزید کہا کہ تمام ادارے کورونا وائرس کو مانیٹر کررہے ہیں جبکہ مفتی محمود اسپتال 200 ،شاہ کس کے لیوز سینٹر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے 150 بیڈز پر مشتمل قرنطینہ قائم کیا ہے۔