کورونا وائرس، شرح سود میں کمی کا امکان

502

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت میں گراؤٹ کے باعث ملک میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔

ہلاکت خیز کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کو زبردست دھچکا لگا ہے، اسٹاک ایکس چینج میں مندی، عالمی تجارت کی معطلی اور سیاحت میں بڑے پیمانے پر کمی کے اثرات دنیا بھر کی اقتصادی اور کاروباری سرگرمیوں پر پڑے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر کی معیشت گراؤٹ کا شکار ہے،20 سے زائد ممالک شرح سود میں کمی کرچکے ہیں، شرح سود میں کمی معیشت کو سہارا دینے کے لیے کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق شرح سود آدھا فیصد سے ڈھائی فیصد تک کم ہوسکتی ہے، اس وقت شرح سود 13 اعشاریہ 25 فیصد ہے،شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان آیندہ دو ماہ کےلیےمانیٹری پالیسی کا اعلان کل پریس ریلیز کے ذریعے کرے گا۔