علیم ڈار اور مائیکل گف پی ایس ایل کےسیمی فائنل میں امپائرنگ کریں گے

480

لاہور:آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستان کے علیم ڈار اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے مائیکل گف پی ایس ایل 2020 کے فائنل میں آن فیلڈ امپائرز کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

دونوں امپائرز، علیم ڈار اور مائیکل گف17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول بالترتیب پہلے اور دوسرے سیمی فائنل میں بھی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

خیال رہے کہ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل دوپہر 2 بجےملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا۔ میچ میں علیم ڈار کے علاوہ آئی سی سی امپائرز برائے انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا کو آن فیلڈ امپائر مقرر کیاگیا ہے۔ علیم ڈار اب تک پی ایس ایل میں سب سے زیادہ،42 میچوں میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔ طارق رشید فورتھ امپائر مقرر کیے گئے ہیں۔ محمد انیس بطور ریفری میچ کو سپروائزکریں گے۔ایونٹ کادوسرا سیمی فائنل منگل کی شام 7 بجےکراچی کنگزاور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔

دوسرے سیمی فائنل میں آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے رکن راشد ریاض ،مائیکل گف کے ہمراہ آن فیلڈ امپائرنگ کریں گے۔ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل برائے امپائرز میں شامل آصف یعقوب ٹی وی اور فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

احسن رضا کو ایونٹ کے فائنل کے لیے ٹی وی امپائر جبکہ راشد ریاض کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔دوسری طرف روشن ماہنامہ کو ایونٹ کے فائنل کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

شیڈول:

17 مارچ:

پہلا سیمی فائنل :ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی، بوقت دوپہر 2 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

دوسرا سیمی فائنل :کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز،بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

18 مارچ: فائنل بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور