میڈیا تنقید کرے لیکن ریاست کی تعمیر میں بھی کردار ادا کرے، صدر مملکت

361

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ میڈیا کو آزاد ہونا چاہیے لیکن اس کی کچھ ذمہ داریاں بھی  ہیں۔میڈیا سیاست پر تنقید کرتا ہے تو کرے لیکن ریاست کی تعمیر میں بھی اپنا کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق عارف علوی نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کی آزادی بہت اہم کردار ادا کرتی ہے تاہم آزادی کے ساتھ پھر ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  میڈیا سیاست پر تنقیدبھلے کرتا رہے لیکن ریاست کی تعمیر میں بھی مثبت کردار ادا کرے۔