کورونا وائرس: کراچی میں 120 بستر پر مشتمل اسپتال قائم

579

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے 120 بستر پر مشتمل اسپتال قائم کردیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جان لیوا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں اور اسی کے پیش نظر شہر قائد میں 120 بستراور 16 وینٹی لیٹرز پر مشتمل اسپتال قائم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سندھ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور عالمی وبا سے مشترکہ جدوجہد سے نمٹیں گے،عوام الناس اور تمام ادارے اس سلسلے میں حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔