پی ایس ایل فائیو: لاہور میں میچز بند دروازوں میں کرانے کا اعلان

431

پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومتِ پنجاب کی سفارش پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لاہور میں شیڈول بقیہ میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور کے بند دروازوں میں منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے۔

اس فیصلے کا اطلاق پی سی بی سے منظور شدہ کمرشل پارٹنرز، میڈیا نمائندگان اور دیگر سروس فراہم کرنے  والے افراد پر نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور فرنچائز مالکان کے اہلخانہ کو بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ ایونٹ میں شریک افراد کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے لاہور کے میچوں کے لیے خریدی گئی ٹکٹوں کی واپسی پی سی بی کی ری فنڈ پالیسی کے تحت بذریعہ ٹی سی ایس مراکز اور www.yayvo.com ہوگی جس کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔