کوروناوائرس سے پی ایس ایل بھی متاثر، غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے وطن روانہ ہونے لگے

309

کراچی: دنیا بھر میں کوروناو ائرس کی وجہ سے جہاں نظام زندگی مفلوج ہوئی ہے وہیں پاکستان میں پی ایس ایل فائیو بھی متاثر ہونے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو میں شامل بعض غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے وطن کو لوٹ رہے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ان کو جانے کی اجازت دے دی ہے۔

نجی نیوز ٹی وی کے مطابق دنیا بھر میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے ڈر سے پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے وطن روانہ ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قانون کی روشنی میں ٹیموں کو متبادل کھلاڑیوں کے انتخاب کا حق حاصل ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سے روانہ ہونے والوں میں ملتان سلطانز کے ریلی روسو اور جیمز ونس، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے اور ٹائمل ملز، کراچی کنگز کے الیکس ہیلز اورپشاور زلمی کے ٹام بینٹن، کارلوس بریتھ ویٹ، لیام ڈاسن، جیمز فوسٹر (کوچ)، لوئس گریگری اور لیام لیونگ اسٹون شامل ہیں۔