لبنان کا طبی عملہ بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا

309

لبنان میں کورونا وائرس نے طبی عملے کے 10 ارکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

لبنانی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس نے طبی عملے کے 10 ارکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ حکومت نے اس مہلک وبا سے بچاؤ کیلئےمزید حفاظتی انتظامات کا اعلان کیا ہے۔

لبنان کی شیعہ اسلامی کونسل نے کورونا کی وجہ سے نماز جمعہ کے اجتماعات اور مساجد میں بہ جماعت نمازوں کی ادائی روکنے کا اعلان کیا ہے۔Image result for Lebanese medical staff also infected the Coronavirus

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق  لبنان کی جبل گورنری کے علاقے جبیل میں قائم ایک اسپتال کے عملے کے 10 ارکان میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ کورونا وائرس کا شکار ہونےوالے طبی عملے ارکان کی حالت فی الحال خطرے سے باہر ہے۔ تمام افراد اس سے قبل کورونا کا شکار ہونے والے عام مریضوں کی دیکھ بحال کررہے تھے۔ کورونا سے متاثرہ  ڈاکٹرز کو میڈیکل نرسنگ ٹیم اور اسپتال کے دوسرے عملے سے الگ کر کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیاگیا ہے۔

دوسری جانب لبنانی وزیراعظم حسان دیاب نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظراٹلی جنوبی کوریا اور ایران کیلئےپروازیں منسوخ کردی ہیں جبکہ چین کیلئے لبنان پہلے ہی پروازیں منسوخ کرچکا ہے۔

Image result for lebanon coronavirus

گزشتہ روز لبنان میں کل کورونا وائرس کا شکار ہونے والا ایک اور مریض چل بسا جس کے بعد لبنان میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ کیسز کی تعداد 61 ہوگئی  ہے۔