وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی الیکشن کمیشن کے ریڈار پر آگئے

410

کراچی: صوبائی الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے 2 روز قبل عمر کوٹ میں ٹیلی فونک خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے شرکا سے کہا کہ وہ جی ڈے اے کے امیدوار غلام ارباب رحیم کو ووٹ کردے ان کو کامیاب کرائیں اور انخابی مہم می حصہ لیں۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ٹیلی فونک خطاب پر نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے۔

 صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی ضابظہ کی خلاف ورزی پر شاہ محمود قریشی کے خلاف کارروائی کی جائے اور رپورٹ صوبائی الیکشن کمیشن کو ارسال کی جائے۔