بلوچستان میں کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

536

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے وندر میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے وندر میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے مشکوک گاڑی کی تلاشی لیتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 227 کلو گرام منشیات برآمد کرلی ہے۔

کوسٹ گارڈز نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ گاڑی کی تلاشی کے دوران 4 ہزار کلو گرام کی چھالیہ بھی پکڑی گئی ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے وندرڈام میں ہی 25 ہزار ایرانی ڈیزل بھی برآمد کیا ہے۔