عمران خان نہ شریف برادران کو روک سکے اور نہ پیسہ نکلوایا، اعتزاز احسن

533

حیدرآباد: بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عمران خان نہ شریف برادران کو روک سکے اور نہ پیسہ نکلوا سکے،ن لیگ کبھی بھی حکومت گرانے کے لیے ووٹ نہیں دے گی۔

حیدرآباد میں اعتزاز احسن نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو سیاستدان برطانیہ گیا کبھی واپس نہیں آیا، نواز شریف ضامن ہیں عمران خان کی حکومت کےاستحکام کے،مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو باہر بھجوانے کے لیے دھرنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک دن کے لیے بھی کسی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے ، دونوں بھائیوں نے پیسے بھی بچالیے اور چلے بھی گئی، نواز شریف اور شہباز شریف ملک سےباہر ہی رہیںگے،خاقان عباسی اور احسن اقبال یہاں خاک اڑاتے پھریں گے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ نواز شریف ہوٹلنگ کے ساتھ ساتھ برطانیہ کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں بھی کررہے ہیں۔