نچلےطبقے کواوپرلائیں گے، تب ہی ملک ترقی کریگا،عمران خان

447

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ جب کمزوراورنچلےطبقے کواوپرلائیں گے، تب ہی ملک ترقی کریگا، ہم نے پاکستان میں غربت کا مقابلہ کرنا ہے، حکومت غربت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

اسلام آباد میں ڈیٹا فار پاکستان پورٹل کے اجرا کی تقریب سے عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں زیادہ تر بجٹ لاہور پر خرچ کرنے سے باقی علاقے تباہ ہوگئے، لاہور ترقی کررہا تھا لیکن اس کے آس پاس کے علاقے بدحالی کاشکار ہورہے تھے ، ترقیاتی فنڈز وہاں چلا جاتا ہے جہاں طاقتور انسان بیٹھا ہوتاہے، عثمان بزدار نے اپنے علاقے میں پیسہ خرچ کرنا شروع کیا تو شور مچادیا گیا ، جب کہ عثمان بزدار کے علاقے میں سب سے زیادہ غربت ہے ، جہاں پینے کا صاف پانی بھی نہیں ہے،ترقیاتی فنڈ کی جہاں سب سےزیادہ ضرورت ہوگی اب فنڈزوہیں جائیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غربت قوم کیلئےایک بیماری ہے،جب بیماری کی تشخیص ہوگی تب ہی علاج ہوگا،عیسیٰ خیل کی تحصیل کے دورے پر ہمیں کسی بھی اسکول میں ٹیچراورلیڈی ڈاکٹرنہیں ملی،جس کی وجہ سے ہمارے ملک کی لڑکیاں پڑھائی میں پیچھے ہیں، ڈیٹا فار پاکستان کی ضرورت ہے جس سے پتہ چلے گاکہ بچیاں کیوں نہیں پڑھ رہیں،کیوں پیچھےرہ گئی ہیں،ڈیٹا فار پاکستان کی مددسے ہم لوگوں کو بتائینگے کہ پیسہ کہاں خرچ کریں؟