کابل :افغان صدر کی تقریب حلف برداری کے دوران دو دھماکے

596

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نومنتخب افغان صدر کی تقریب حلف برداری کے دوران 2 دھماکوں ہوئے جس میں اشرف غنی سمیت دیگر شخصیات محفوظ رہیں۔۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق کابل میں نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری جاری تھی کہ اس دوران 2 زوردار دھماکوں کی آواز سنائی دیں جبکہ راکٹ صدارتی محل کی پارکنگ میں گرا، راکٹ حملے میں اشرف غنی سمیت دیگر شخصیات محفوظ رہیں۔

تقریب میں  دھماکے کی آواز کے بعد کچھ دیر کے لیے کھلبلی مچ گئی اور تقریب روک دی گئی، بعد ازاں صدر اشرف غنی اسٹیج پر کھڑے ہوئے اور حاضرین کو اپنا سینہ دکھاتے ہوئے کہا میں نے بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی ہے کیوں کہ میرا سینہ افغان عوام پر قربان ہونے کے لئے حاضر ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب میں  اشرف غنی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے باوجود حریف رہنما عبداللہ عبداللہ نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے خود ساختہ صدر ہونے کا دعویٰ کیا اور اپنے حامیوں کے ہمراہ آج تقریب حلف برداری منعقد کی جہاں انہوں نے صدر کا حلف بھی اُٹھالیا۔