پی ایس ایل 5 :زلمی کو یونائیٹیڈ کا چیلنج درپیش

589

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)5 میں آج 2 میچ کھیلے جائیں گے اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی دوپہر 2 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اور لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شام 7 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں صبح سے وقفے وقفے سے جاری بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے جس کے بعد گراؤنڈ سے کور ہٹا دیے گئے ہیں اور گراؤنڈ کو سکھانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ شیڈول کے مطابق ہونے کے امکانات ہیں۔

پی ایس ایل میں آج چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا دن منایا جائے گا کھلاڑی اور آفیشلز بازو پر گلابی ربنز باندھے گے اور گلابی کیپس بھی پہنے گے جبکہ دونوں میچز کی وکٹ بھی گلابی رنگ کی ہونگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شائقین کرکٹ کو گلابی شرٹس پہنے کی درخواست کی گئی ہے۔