کراچی کی ترقی وزیراعظم کی اہم ترجیح ہے، اسد عمر

484

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی وزیراعظم عمران خان کی اہم ترجیح ہے،یہ وہ واحد شہر ہے جس کے متعلق وہ نام لے کر مجھ سے بات کرتے ہیں۔

گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں اسد عمر نے کہاکہ کراچی نے ہمیں پالاہے، اس شہرکواس کاحق دلوائیں گے،

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام نہیں بنایا،ماضی میں ترقیاتی منصوبے کیحوالے سے کراچی سیانصاف نہیں ہوا،

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ عوامی فلاحی منصوبوں کیلیے سندھ حکومت سے تعاون کریں گے،کراچی کے مسائل کے حل کیلیے بلدیاتی اداروں کو خود مختار کرنا ہوگا،

ان کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت سے سیاسی اختلافات ضرور ہیں لیکن ترقی کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہے،

اسد عمر نے یہ بھی کہاکہ کراچی کیلیے محنت کرتے رہے ہیں،کے فور منصوبے کیلیے وفاق اپنے حصے کا فنڈ ادا کرے گا۔