کروناوائرس: حفاظتی اقدامات کرنے کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی کھول دی گئی

698

مکہ: کرونا وائرس خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کرنے کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے دروازے کھول دیئے گئے۔

العربیہ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے دروازے کروناوائرس کے خطرات سے حفاظتی اقدامات کرنے کے بعد کھول دیئے گئے تاہم غیر ملکیوں سمیت مقامی شہریوں کو عمرہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

دونوں مساجد جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کیلئے بند کردی گئی تھیں لیکن فجر کے وقت کھول دی گئیں۔

واضح رہے کہ خانہ کعبہ کے صحن کو خالی کروایا گیا تھا جبکہ بالائی منزل پر طواف جاری تھا۔