کوروناوائرس سے متعلق تمام ایپس غائب

676

کورونا وائرس سے متعلق گوگل پلے اسٹور پر موجود تمام تر ایپس ہٹا دی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل نے پلے اسٹور سے کوروناوائرس سے متعلق تمام ایپس کا صفایا کردیا ہے۔ صارفین اگر پلے اسٹور پر کوروناوائرس لکھ کر سرچ کرتے ہیں تو انہیں کوئی نتیجہ نہیں ملتا۔

میڈیا کے مطابق سب سے پہلے گوگل 9 ٹو 5 نے اس حوالے سے رپورٹ کیا۔ تاہم گوگل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس کئی ممالک میں جا پہنچا ہے جس سے ہزاروں ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ اس وائرس کی نشاندہی کے لیے گوگل پلے اسٹور پر ایپس تیار کی گئی تھیں جو صارف میں وائرس کی تصدیق کرتی تھی جبکہ حکومت کے محکمہ صحت کو بھی اس سے آگاہ کرتی تھی۔

تاہم پلے اسٹور سے اس قسم کی تمام تر ایپس غائب کردی گئی ہیں۔