امریکی صدر کی ملا عبدالغنی سے ٹیلیفونک گفتگو

286

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملا عبدالغنی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران افغان طالبان کی تعریف کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان کے رہنما عبدالغنی برادر کو فون کیا، جس میں امریکی صدر نے کہا کہ آپ سخت جان لوگ ہیں اور پنے ملک کے لیے لڑ رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو انٹرا افغان مذکرات میں حائل رکاوٹوں کو روکنے کے لیےافغان صدراشرف غنی سے بات کرینگے۔

ملا عبدالغنی نے کہا کہ امریکا معاہدے کی پاسداری کرتا ہے تو مستقبل میں اچھے تعلقات ہونگے۔

واضح رہے کہ 5 روز قبل امریکا اور طالبان کے درمیان قطر کے دارلحکومت دوحہ میں افغانستان سے فوج کے انخلا کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔