کروناوائرس: پبلک لائبریریاں بھی بند کرنے کا اعلان

424

کراچی: کروناوائرس خطرے کے پیش نظر سندھ حکومت نے پبلک لائبریریاں بھی بند رکھنے کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تمام لائبریریوں کو 13 مارچ تک بند رکھنے اعلان کردیا ہے جس کے بعد نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل تمام تعلیمی اداروں کو دو ہفتوں تک بن رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی تھیں جس میں پرائیوٹ اسکولوں کے اساتذہ کو بھی آنے سے منع کیا گیا تھا۔ تعلیمی اداروں کی بندش میں کوچنگ سینٹرز بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کروناوائرس کا اب تک پانچواں کیس سامنے آچکا ہے جو گلگت بلتستان میں 45 سالی خاتون میں تشخیص ہوا ہے۔