موجودہ حکومت بھی نواز، زرداری اور مشرف کی حکومتوںکاتسلسل ہے

191

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی115کے امیرمیاںاجمل حسین بدر ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری رانامحمدعمرفاروق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سابق حکومتوں کا رونا رونے والے موجودہ حکمران اپنے کرتوتوں کا حساب دیں۔ موجودہ حکومت بھی نواز، زرداری اور مشرف کی حکومتوںکاتسلسل ہے۔سب چوروں نے آپس میں مک مکا کر لیا ہے۔زرعی ملک میں 11 کروڑ لوگ غذائی قلت کا شکا ر ہیں۔روپے کی قدر 40 فی صد تک گر گئی ہے، صنعتیں اور کارخانے بند ہورہے ہیں اور لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ عوام تبدیلی کے لیے ووٹ دیتے ہیں مگر حالات پہلے سے بھی زیادہ بگڑ جاتے ہیں۔ 72 سال سے عوام کی گردنوں پر ایک ہی ٹولہ مسلط ہے اس ٹولے نے عوام کی خوشیاں چھین لی ہیں اور قیام پاکستان کے عظیم مقصد کو پس پشت ڈا ل دیا گیا ہے۔ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور نوجوانوں کا بے روزگاری ہے۔میاںاجمل حسین بدر نے کہاکہ وزیراعظم نے اب تک اپنا کوئی ایک وعدہ پورا نہیں کیا جس سے عوام کے اندر مایوسی بڑھتی جارہی ہے۔ حکومت روزگار اور چھت دینے کے بجائے روزانہ لوگوں کو بے روزگار اور چھت سے محروم کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف سڑکوں پرنکل آئی ہے قوم چوروں، ڈاکوئوں، مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات چاہتی ہے تو جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔