نوابشاہ،کورونا وائرس کے شبہ میں نوجوان اسپتال میں داخل

196

نواب شاہ(بیورو رپورٹ)قاضی احمد کے رہائشی نوجوان کورونا وائرس کے شبہ میںاسپتال میں داخل، ضلعی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق قاضی احمد کے رہائشی نوجوان محمد لقمان میںکورونا وائرس کی اطلاعات پر ضلعی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ محمد لقمان کو فوری طور پر پیپلز میڈیکل اسپتال میں قائم آئیسولیشن وارڈمیں داخل کرادیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد ابرار جعفر کا کہنا تھا کہ محمد لقمان جو کہ قاضی احمد کا رہائشی ہے اس کی طبیعت خراب ہوئی اور اس کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس پر شک گزرا کہ کہیں اس میں کورونا وائرس کا مرض تو نہیں اس لیے اسے پیپلز میڈیکل اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرادیا گیا جہاں پر اس کے ٹیسٹ اور اسکرننگ کی جائے گی تاکہ مرض کی تشخیص ہوسکے۔