ٹک ٹاک پر پابندی، پی ٹی اے کو جواب کیلیے مزید مہلت مل گئی

159

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہورہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو جواب داخل کرانے کے لیے 2 ہفتے کی مہلت دے دی۔ جسٹس شاہد وحید نے وڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی بندش کے لیے متفرق درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کا مؤقف ہے ٹک ٹاک ایپ کے ذریعے وقت اور پیسے کے ضیاع کے ساتھ فحاشی عام ہو نے سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔عدالت ٹک ٹاک وڈیوز نشر کرنے سے روکنے کا حکم دے۔ پیمرا کے
وکیل نے تحریری جواب کہاکہ پیمرا سوشل میڈیا کو ریگولیٹ نہیں کرتا،اس لیے درخواست قابل سماعت نہیں ہے، اسے مسترد کیا جائے۔ عدالت کے روبرو پیمرا نے جواب داخل نہیں کروایا اور ادارے کے وکیل کی جانب سے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت طلب کی گئی، جس پر عدالت نے سماعت 2ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔