کورونا کا پھیلاؤ ،ماسکس کی قلت‘وفاقی، سندھ حکومت کو نوٹس جاری

189

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ملک میں ماسکس کی قلت سے متعلق درخواستوں پر وفاقی، سندھ حکومت، وزارت صحت، پیمرا اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 مارچ کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ درخوست گزار کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے نام پر سنسنی پھیلائی جا رہی ہے‘عوام میں خوف پایا جا رہا ہے‘ افراتفری کے ماحول میں ماسکس کی قلت پیدا ہوگئی ہے‘ہر وقت کورونا وائرس کے پھیلائو سے متعلق خبریں نشر ہونے سے عوام میں پریشانی
بڑھ گئی ہے‘ میڈیا کو اصلاحی پیغامات نشر کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ میڈیا یہی تو بتا رہا ہے کہ کورونا وائرس کس ملک میں کتنا پھیل چکا ہے‘ وائرس سے متعلق کونسی سنسنی پھیلائی جارہی ہے؟ حکومت خود قلت پر قابو پا سکتی ہے۔