فروری میں مہنگائی کی شرح 12.40فیصدرہی

141

اسلام آباد (اے پی پی) جنوری کے مقابلے میں فروری کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.04 فیصد کمی ہوئی، فروری میں مہنگائی کی شرح 12.40 فیصد رہی، حکومت کے حالیہ اقدامات سے مارچ2020ء میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کا امکان ہے۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے مطابق مجموعی طور پر فروری میں ٹماٹر60 فیصد، انڈے 26، ایل پی جی اور بجلی13 فیصد، سبزیاں 11 فیصد اور آٹا 5 فیصد سستا ہوا۔ ویجیٹیبل آئل کی قیمت میں13.15 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمت میں 10.27
فیصد، چینی8.45 فیصد اور تازہ سبزیوںمیں4.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ مرغی کا گوشت 2.35، فیصد مہنگا ہوا ۔ اعداد و شمار کے مطابق فروری 2020ء میں صارفین پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی ماہانہ افراط زر سالانہ بنیاد پر 12.4 فیصد رہ گیا۔ حکومت نے عام آدمی پر افراط زر کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ترجیح بنیاد پر اقدامات کیے ہیں جس کے آثار ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ شہری علاقوں میں غذائی افراط زر جنوری میں19.5 فیصد سے کم ہو کر فروری2020ء میں 15.2 فیصد رہ گیا جبکہ یہ 23.8 فیصد سے کم ہو کر19.7 فیصد پر آ گیا ہے۔