پی ایس ایل : بابر کی شاندار اننگز، کراچی نے پشاور کو شکست دے دی

187

راولپنڈی (وزیر قادری )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز نے باآسانی پشاور زلمی کو شکست دے دی۔پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز کو 152 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بابر اعظم 70 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کی اور55 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بناکر نمایاں رہے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کاآغاز ٹام بینٹن اور کامران اکمل نے کیا جو مایوس کن رہا، بینٹن بغیر کوئی
رن بنائے عامر کا شکار بنے، اس کے بعد حیدر علی بھی 4 رنز بناکر عامر کی گیند پر بولڈ ہوئے، کامران اکمل بھی 4 رنز بناکر عامر یامین کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ تھما بیٹھے، ان کے بعدشعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ لیام لیونگ اسٹون اور لوئس گریگوری 25، 25 رنز بناکرآؤٹ ہوئے، پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 4 اور کرس جورڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کا آغاز بھی مایوس کن تھا، اوپنر شرجیل خان پہلے اوور میں 4 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔اس کے بعد ایلکس ہیلز اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ پر 101 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی۔بابر اعظم 59 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،105 کے مجموعی اسکور پر ایلکس ہیلز 27 گیندوں پر 49 رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بن گئے۔کیمرون ڈیلپورٹ 2 اور چیڈوک والٹن 22 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ کراچی کنگز نے 18.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔ پشاور کی جانب سے یاسر شاہ نے دو جبکہ حسن علی اور کریگ براتھ ویٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس میچ میں پشاور زلمی کے مستقل کپتان ڈیرن سیمی آرام کی غرض سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور ان کی جگہ کپتانی وہاب ریاض نے کی۔