گھر کی چھت پر کبوتر پکڑتے ہوئے بجلی کے تار میں الجھنے والا نوجوان جاں بحق

136

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یوسف عارفانی گوٹھ میں گھر کی چھت پر کبوتر پکڑتے ہوئے بجلی کے تار سے الجھنے والا نوجوان شدید کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی جہاں متوفی کی شناخت 14سالہ سمیر کے نام سے ہوئی اس حوالے سے ایس ایچ او شاہ لطیف عامر رفیق نے بتایا کہ متوفی نوجوان گھر کی چھت پر کبوتر پکڑتے ہوئے کرنٹ لگنے سے موقع ہی پر دم توڑ گیا تھا۔